کتاب: اتباع سنت کے مسائل - صفحہ 20
ظرفی وہ نتائج کبھی پیدا نہیں کر سکتے۔
اتباع سنت جیسے اہم اور نازک موضوع کے مقابلے میں مجھے اپنی کم مائیگی کا بڑی شدت سے احساس ہے اس لئے میں نے حتی الامکان زیادہ سے زیادہ علماء کرام کے علم اور تحقیق سے استفادہ کی کوشش کی ہے۔ کتاب ِ ہذا کی نظر ثانی کرنے والے قابل احترام علمائے کرام کی سعی جمیلہ کو اللہ تعالیٰ شرف قبولیت فرمائے اور ان کے ساتھ ان کے والدین کو بھی ان کے اجرو ثواب میں شامل فرمائے۔ آمین!
اتباع سنت سے متعلق دو اہم موضوع ’’بدعات‘‘ اور ’’فتنہ انکار ِ حدیث‘‘ بھی دیباچہ میں شامل کئے گئے تھے لیکن طوالت کے باعث ضمیمہ کی شکل میں ان کا ایک الگ باب بنا دیا گیا ہے۔
اتباع ِ سنت کے موضوع پر اس حقیر کوشش کے بہترین پہلوؤں پر ہم اپنے اللہ سبحانہ ٗ و تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں اور اس میں موجود غلطیوں اور خامیوں پر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شرمسار اور معافی کے خواستگار!
فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف صاحب حفظہ اللہ کا تہِ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی انتہائی اہم مصروفیات کا سلسلہ منقطع کرکے کتاب ِ ہذا کی نظر ثانی فرمانے کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔ فَجَزَاہُمُ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْجَزَاء
آخر میں، مَیں اپنے تمام ہندی اور پاکستانی بھائیوں کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے کسی بھی پہلو سے کتاب کی تکمیل میں حصہ لیا ہے۔ اللہ تعالی تمام احباب کو دنیا اور آخرت میں اپنی بے پایاں رحمتوں اور عنایتوں سے نوازے ۔ آمین!
﴿رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَ تُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ﴾
محمد اقبال کیلانی عفی اللہ عنہ
جامعہ ملک سعود ، الریاض
المملکۃ العربیۃ السعودیۃ