کتاب: اتباع سنت کے مسائل - صفحہ 109
یَا عَبْدَ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ))رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ[1](صحیح) حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ جمعہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(خطبہ دینے کے لئے)منبر پر تشریف لائے تو فرمایا ’’لوگو!بیٹھ جاؤ ۔‘‘ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سنا تو مسجد کے دروازے پر ہی بیٹھ گئے۔ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو فرمایا ’’عبداللہ!مسجد کے اندر آکر بیٹھو۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
[1] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الاول، رقم الحدیث203