کتاب: اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار - صفحہ 343
محدثین و اہل دانش کے اقوال و آثار 1۔ امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’نوحہ وغیرہ جیسے تمام افعال حرام ہیں۔‘‘ ۸۴؎ 2۔ شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’میت پر نوحہ کرنا حرام ہے۔‘‘۸۵؎ 3۔ سلیم ہلالی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’میت پرنوحہ خوانی حرام ہے اور وہ یہ ہے کہ میت پر بلند آواز سے رویا جائے۔‘‘۸۶؎ 4۔ سعودی مجلس افتاء کی طرف سے فتویٰ شائع ہوا ہے: ’’میت کے اچھے افعال یاد کرکے رونا،نوحہ کرنا،کپڑے پھاڑنا،رخساروں کو پیٹنا اور اس کے مشابہ کوئی بھی کام کرنا جائز نہیں۔‘‘۸۷؎ 5۔ شیخ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’نوحہ خوانی جائز نہیں۔‘‘۸۸؎