کتاب: اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار - صفحہ 232
کی ہوئی اور اس نے اس کی شادی نہ کی اور اس نے گناہ کا ارتکاب کیا۔تو اس کا گناہ باپ کے سر پر ہے۔ 3۔ حضرت ابوسعیدرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((من عال ثلاث بنات فأدبہن وزوجہن وأحسن إلیہن فلہ الجنۃ)) ۸۴؎ ’’جس شخص نے تین بیٹیوں کی پرورش کی اور انہیں تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا پھر ان کی شادیاں کیں اور ان کے ساتھ اچھے سلوک کا مظاہرہ کیا۔تو اس شخص کا انعام جنت ہے۔‘‘ مذکورہ بالااحادیث سے ثابت ہوا کہ والدین پرفرض ہے کہ وہ اپنی اولادبالخصوص بچیوں کے نکاح کاجلدی سے جلدی بندوبست کریں۔اور رشتہ تلاش کرنے میں پورے خلوص سے اپنی بچی کے لئے دینداراورخوبصورت مال دارلڑکے کوترجیح دیں نہ یہ کہ اپنے مفاد کی خاطراپنی اولادکی زندگی کوعذاب کاشعلہ بنادیں۔گویابالعموم اپنی ساری اولادلڑکوں اورلڑکیوں کی شادی اوربالخصوص لڑکیوں کی شادی کووالدین فریضہ اورذمہ داری سے باطریق احسن انجام دے کردنیا وآخرت میں سرخرو ہوں۔ ٭٭٭