کتاب: اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار - صفحہ 17
کہ اسلام کے خاندانی نظام کو دو پہیوں والی گاڑی سے تعبیر کیا جاتاہے۔جو برابر برابر چلنے سے راہ مستقیم پر گامزن ہوتی ہے اگر ایک پہیہ کام چھوڑ جائے تو دوسرا پہیہ بھی ناکام ہوجاتا ہے اور اپنے مقاصد اور منازل کونہیں پاسکتے۔یہی مثال خاندان کی اساس اور جڑ،خاوند اوربیوی کی ہے۔اگر خاوند اپنے حقوق و فرائض کی ادائیگی سے دست بردار ہوجائے اور اپنی من مانی سے زندگی بسر کرنے لگے تو بیوی جس کا دائرہ عمل اور دائرہ کار چار دیواری اور گھر ہے وہ اپنے تماممسائل حل کرنے سے قاصر ہوجائے گی اور خاندان کا استحکام اور ترقی خطرے کا شکار ہوجائے گی۔لہٰذا خاندان کے استحکام اور ترقی کی بقا اسی میں ہے کہ خاندان کا ہر فرد اپنے اپنے حقوق و فرائض کا خیال کرے۔