کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 66
تمباکو مصنوعات
تمبا کو سے بنی ہوئی تمام چیزیں مثلاً بیڑی ، سگریٹ ، کھینی ،زردہ ، گٹکھا ، پان مسالہ انسانی صحت کے لیے بے حدضرر رساں ہیں ۔
درحقیقت یہ تمام چیز یں ایک قسم کا زہر ہیں جو دھیرے دھیرے انسان کو موت کے منھ میں ڈھکیل دیتی ہیں ۔اسی لیے انھیں دھیما زہر اور میٹھا زہر یا سفید زہر بھی کہا جاتا ہے ۔
اس سے متعلق چند حقائق ملا حظہ ہوں :
(۱) تمباکو میں تین زہریلے اجزاء ہو تے ہیں (۱) Corbon Mono Oxide (۲)Nicotin )۳)Benzo Pyrin
ان میں سب سے زیادہ خطر ناک نیکو ٹین ہے اس کا ایک قطرہ کتے یا بلی کو کھلا دیا جائے تو وہ فوراً موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں۔
(۲) سگریٹوں کے مقابلے میں ٹار اور نیکوٹین کی مقدار چبانے والے تمباکو (پیکٹ)میں پانچ گنا زیادہ ہو تی ہے ۔
(۳) عالمی ادارہ صحت (W.H.O.)کی رپورٹ کے مطابق ہر سال (۵۰) لاکھ افراد سگریٹ نوشی کی و جہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں
(۴) ہر سگریٹ آدمی کی عمر میں سے ۳ ؍منٹ کم کر دیتی ہے ۔
(۵) منفی سگریٹ نوشی (Negative Smoking)کے سبب صرف امر یکہ میں پانچ ہزار اور بر طا نیہ میں ایک ہزار افراد موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں ۔
(۶) تمباکو مصنوعات کے استعمال سے کینسر جیسی خطرناک بیماری میں انسان مبتلا ہو تا ہے ،اس کے علاوہ فالج ،ضعف بصارت ،سر درد،بے خوابی،دیوانگی ،کھانسی ،اختلاج اور