کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 63
موبائل
موبائل ایک ایسا آلہ ہے جسے ابتداً صرف بات چیت کے لیے استعمال کیاجاتا تھا لیکن اب اس سے بہت ساری سہولیتں جڑ گئی ہیں ، اور کمپیو ٹر سے لیے جانے والے کاموں میں سے اکثر کام موبائل سے لیے جانے لگے ہیں۔
موبا ئل کے استعمال سے متعلق کچھ اہم آداب یہاں ذکر کیے جارہے ہیں :
(۱) موبائل کا رنگ ٹون سادہ قسم کی گھنٹی کی شکل میں رکھنا چاہیے ،گانے ،میو زک اور فحش گیتوں سے پر ہیز کرنا چاہیے ۔
(۲) قرآنی آیات ، اذان اور دعائیہ کلمات وغیرہ کو بھی رنگ ٹون بنا نے سے پر ہیز کر نا چا ہیے ،کیوں کہ بسا اوقات آدمی بیت الخلا ء میں ہوتا ہے اور کال آجاتی ہے ۔ جب کہ بیت الخلا ء وغیرہ میں قرآن پڑ ھنا منع ہے ۔اسی طرح کال ریسیو کرنے سے قرآنی آیت یا دعا بیچ ہی میں کٹ جاتی ہے اور معنی ادھورا رہ جاتا ہے یا کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے
(۳) نماز کے اوقات میں مسجد میں داخل ہو نے سے پہلے مو بائل کو سوئچ آف یا Silent موڈ پر لازماً کر لینا چاہیے تاکہ نماز میں خلل نہ ہو ۔
(۴) موبا ئل میں قرآن یا اس کی سورتیں اور آیتیں ہوں تو موبا ئل کی اسکرین پر کھلا قرآن لے کر بیت الخلا ء میں نہیں جانا چا ہیے ۔بند حالت میں لے جانے میں کو ئی حرج نہیں ۔
(۵) موبائل سے کسی سے رابطہ کر تے وقت اس کا خیال رکھا جائے کہ اس شخص کے آرام یا زیادہ مشغو لیت کا وقت نہ ہو ۔ ایسے ہی نمازوں کے اوقات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے ۔
(۶) جس طرح ملاقات کے وقت پہلے سلام کر نا ضروری ہے اسی طرح موبائل سے