کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 47
لباس کے آداب لباس اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ،اس کے ذریعہ انسان اپنا ستر ڈھانپتا ہے ، سردی گرمی سے خود کو بچاتا ہے اور ساتھ ہی اس سے زینت کاکام بھی لیتا ہے ۔لباس کے تعلق سے اسلامی احکام و آداب کا خلا صہ اس طر ح ہے : (۱) مرد و عورت ہر ایک کا لباس ڈھیلا اور سا تر ہو ۔تنگ لباس یا بہت باریک لباس جس سے جسم کے اعضاء ظاہر اور نمایاں ہو ں قطعا درست نہیں۔ (۲) مردوں کا ازار [لنگی ،پاجامہ و غیرہ ]ٹخنو ں سے نیچے نہ ہو ۔ جو حصہ ٹخنے سے نیچے ہو گا وہ جہنم میں جلے گا ۔ [بخاری] لہذا ازار آدھی پنڈلی تک مستحب ، ٹخنے کے اوپر تک جائز اور ٹخنے کے نیچے حرام ہے ۔ [ابو داود، ابن ماجہ ۔صحیح ] (۳) مردوں کو سفید کپڑا پہننے کی تر غیب دی گئی ہے اور ُمردوں کوسفید کپڑے میں کفن دینے کا حکم ہے ۔ [احمد ۔صحیح ] (۴) دوسر ے رنگ کا کپڑا پہننا جائز ہے بشرطے کہ عورتوں اور غیر مسلموں سے اس میں مشابہت نہ ہو ۔ (۵) مردوں کے لیے ریشم کا لباس اور سونے کا زیور پہننا منع ہے ۔ (۶) مردوں اور عورتوں سب کے لیے درج ذیل نوعیت کے لباس حرام ہیں : (۱) عورتوں کے لیے مردوں والا لباس ، اور مردوں کے لیے عورتوں والا لباس (۲) شہرت اور دکھا وے والا لباس ۔ (۳) فضول خر چی والا لباس (۴) غرور و تکبر والا لباس