کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 44
پیشاب پاخانہ کے آداب (۱) بیت الخلا میں داخل ہو تے وقت بایاں پاؤں پہلے بڑھا ئیں اور نکلتے وقت دایاں پاؤں پہلے بڑھائیں [فتاوی ابن تیمیہ۔۲۱؍۱۰۸۔۱۰۹] (۲) بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں : بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔ [کتب ستہ ،تمام المنہ](شروع اللہ کے نام سے ،اے اللہ :میں تجھ سے ناپاک جنوں اور جنیوں سے پناہ مانگتا ہو ں) (۳) بیت الخلا سے باہر نکلیں تو یہ دعا پڑھیں : ’’ غُفْرَانَکَ ‘‘ [احمد، ابو داود ،ترمذی ،ابن ماجہ ] اے اللہ میں تجھ سے گناہوں کی بخشش چا ہتا ہوں (۴) پیشاب پاخانے کے بعد پانی کے علاو ہ پاک پتھر اور ڈھیلے وغیرہ سے بھی صفائی کر سکتے ہیں۔ البتہ ان کی تعداد طاق ہونی چا ہیے ۔ [احمد، نسائی ، ابو داود ] (۵) قضائے حاجت کے وقت در ج ذیل امور سے اجتناب کر نا چا ہیے : (۱) بیت الخلا میں کو ئی ایسی چیز لے کر جا نا جس پر اللہ کا نام ہو ۔(۲)قبلہ کی طرف منھ یا پیٹھ کرکے بیٹھنا ۔ (۳)داہنے ہاتھ سے شرم گاہ کو چھو نا یا صفائی کے وقت داہنا ہاتھ استعمال کرنا۔ (۴)گھاٹ پر ، عام گذر گاہ پر ، سایہ دار یا پھل دار درخت کے نیچے پیشاب پاخانہ کر نا (۶) نظافت و صفائی کا تقاضا ہے کہ قضائے حاجت کے بعد صابن یا مٹی سے ہاتھ اچھی طرح دھل لیں ۔