کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 41
کھانے پینے کے آداب (۱) کھا نا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھل لینا چاہیے ۔ اسلام صفائی پسند دین ہے ۔ (۲) کھانا سے قبل ’’بسم اللّٰه ‘‘پڑھیں اور بھول جائیں اور بیچ میں یاد آجائے تو ’’بسم اللّٰهِ اَوَّلَہٗ وَ آخِرَہٗ ‘‘کہیں [ترمذی ،ابو داود] (۳) داہنے ہاتھ سے کھانا کھا ئیں ۔ [بخاری ومسلم] (۴) تین انگلیوں سے کھائیں اور فارغ ہو تے وقت انگلیوں کو چاٹ لیں [مسلم] (۵) اگر کو ئی لقمہ زمین پر گر جائے تو اسے اٹھا لیں اور صاف کر کے کھا لیں ۔اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑیں ۔ [مسلم ] (۶) پیٹ بھر کر نہیں کھا نا چاہیے ، چند لقمے کا فی ہیں ۔اگر زیادہ کھانا ہو تو پیٹ کے ایک تہا ئی حصہ میں کھانا کھائیں، ایک تہائی پانی کے لیے رکھیں، اور ایک تہائی سانس کے لیے ۔ [نسائی ،ابن ماجہ، ترمذی، بسند حسن ] (۷) ہمیشہ بر تن میں سامنے سے اور کنارے سے کھا ئیں، بیچ سے یا کبھی ادھر سے کبھی اُدھرسے نہیں ۔ (۸) کسی کھانے کو خراب نہ کہیں ،اگر پسند ہو تو کھا ئیں ور نہ چھوڑ دیں ۔ [بخاری ومسلم ] (۹) ٹیک لگا کر نہ کھا ئیں ۔ [بخاری] (۱۰) کھانے کے بعد کی دعا ئیں پڑھنا نہ بھولیں ۔ چند دعائیں اس طر ح ہیں ۔ (ا) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ [احمد،ابوداود ترمذی،ابن ماجہ۔حسن]