کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 39
سونے اور جاگنے کے آداب
(1) عشاء کی نماز کے بعد جلد سونے کی عادت ڈالیں اور دیر تک جاگنے سے پر ہیز کریں ۔
(2) سونے سے پہلے کچھ ضروری کام :
(۱) بسم اللہ پڑھ کر دروازہ بند کر لیں (۲)بسم اللہ پڑھ کر مشک(پانی کے برتن )کا منھ با ندھ دیں ۔
(۳) بسم اللہ پڑھ کر برتنوں کو ڈھانک دیں (۴)بسم اللہ پڑھ کر چراغ (لائٹ)بجھا دیں ۔ [مسلم]
(۵) گھر میں جلتی ہو ئی آگ چھوڑ کر نہ سوئیں [بخاری ومسلم] (۶)بستر صاف کر لیں ۔ [بخاری ومسلم]
(۷) ہاتھ میں کچھ لگا ہو تو صاف کر لیں ۔[احمد ،ابوداود۔صحیح الجامع] (۸) بہتر ہے کہ وضو کر لیں۔[بخاری ومسلم]
(3) سونے سے قبل کے اہم اذکار اور دعائیں کئی ایک ہیں ، ان سب کو یا ان میں سے جس قدر ہوسکے پڑھ کر سوئیں :
(۱) معوذات : یعنی قل ھو اللہ احد ، قل اعوذ برب الفلق ، قل اعوذ برب الناس ۔[بخاری و مسلم]
(۲) آیۃ الکر سی ، اس کے پڑھنے سے رات بھر اللہ کی حفاظت ہوتی ہے اور شیطان قریب نہیں آتا [بخاری]
(۳) سورہ بقرہ کے آخر کی دو آیتیں ۔ [بخاری ومسلم]
دیگر دعا ئیں: