کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 37
آداب اسلام
مسجد کے آداب
مسجد وں کو قرآن و حدیث میں اللہ کا گھر کہا گیا ہے۔ ان کا احترام ہر مسلمان کا فرض ہے ۔مسجدوں سے متعلق کچھ اہم اصول و آداب یہ ہیں :
(۱) جب مسجد میں داخل ہو ں تو دورکعت تحیۃ المسجد پڑھے بغیر نہ بیٹھیں، حتی کہ جمعہ کے دن خطبہ شروع ہونے کے بعد مسجد میں پہنچیں توبھی دو رکعتیں ہلکی پڑھ کر بیٹھیں ۔ [احمد ، مسلم ، ابوداود]
(۲) مسجد کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اگر وہاں کوئی گندگی حتی کہ تنکابھی پڑا ہو تو اسے نکال پھینکیں۔
(۳) مسجد میں خرید و فروخت منع ہے (احمد ،سنن اربعہ ۔صحیح الجامع )
(۴) مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کر نا بھی منع ہے ۔اگر کوئی اعلان کرے تو اس سے یہ کہنا چا ہیے ۔(لا رَدَّھا اللّٰہُ عَلیکَ)[یعنی اللہ کرے تمہارا سامان تمہیں نہ ملے]کیو نکہ مسجد یں ان سب کاموں کے لیے نہیں بنائی گئی ہیں۔[مسلم]
(۵) مسجد میں کچا لہسن اور کچی پیاز (اسی طرح ہر وہ چیز جس میں ناپسندیدہ بُو ہو )کھا کر آنا منع ہے کیوں کہ اس سے انسانوں اورفرشتوں سب کو تکلیف ہو تی ہے ۔[بخاری و مسلم] پکا ہوا لہسن اور پیاز کھا کر آنے میں کوئی حرج نہیں ۔
(۶) مسجد میں موجود ہوں اور اذان ہو جائے تو نماز اداکرنے سے قبل مسجد سے نہ نکلیں (الا یہ کہ کوئی معقول عذر ہو ) [مسلم]
(۷) مسجد میں جائز باتیں کر نا منع نہیں ہے مگر فالتو بکواس، ہنسی مذاق اور گپ شپ کر نا