کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 32
اولاد کے حقوق
والدین کے لیے ضروری ہے کہ اولاد کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان کا خیال ر کھیں :
اولاد کے چند اہم حقوق یہ ہیں ۔
(۱) ان کے لیے نیک ماں کا انتخاب ، یعنی آدمی نیک عورت سے شادی کرے تاکہ اس کے آنے والے بچے نیک ماں کی گود میں پروان چڑھیں اور صالح انسان بنیں ۔
(۲) ان کا اچھا نام ر کھیں (۳)حسب استطاعت ان کا عقیقہ کریں ۔
(۴) ان کو اچھی تعلیم دیں ۔ دینی تعلیم کو مقدم ر کھیں ۔نماز ، روزہ ،عقائد، اخلاق وغیرہ کی تعلیم کا بندوبست کریں ۔توحید اور شرک کا فرق خاص طور سے از بر کرا ئیں۔
(۵) احکام اسلام پر عمل کی تر بیت دیں ۔خصو صا نماز کی تاکید کریں ، اس میں سستی پر سزا دیں ۔
(۶) بچے بالغ ہو جائیں تو ان کو الگ الگ بستروں پر سلائیں ۔(۷) ان کی غذا ، دوا ، لباس و پوشاک اور ر ہا ئش کا انتظام کر یں ۔
(۸) ان کو بر ے ساتھیوں اور غلط قسم کی مجلسوں سے دور رکھنے کا خیال رکھیں۔
(۹) جھوٹ ، غیبت ، چغل خوری اور تمام عادات قبیحہ سے اجتناب کی تعلیم دیں ۔
(۱۰) گالی گلوچ ، چوری ڈکیتی اور اسی طرح سگریٹ بیڑی ، گٹکھا ، کھینی ، زردہ ،تمباکو وغیرہ کا عادی ہر گز نہ بننے دیں ۔