کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 31
والد ین کے حقوق
اللہ کے حق کے بعد سب سے بڑا اور اہم حق والدین کا ہوتا ہے ۔چنانچہ قرآن میں جگہ جگہ اللہ کی عبادت کا حکم دینے کے بعد فوراً ماں باپ کے ساتھ بھلائی کا حکم دیا گیا ہے ۔ والدین کے چند اہم حقوق یہ ہیں ۔
(۱) ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے اور ان کے ادب و احترام کو ملحوظ رکھا جائے ۔
(۲) ان کو جھڑکنا اور ڈانٹ پھٹکار کر نا تو دور کی بات ہے کبھی اف بھی نہیں کہنا چاہیے ۔
(۳) ہمیشہ ان کا شکر گزار بنے رہنا اور ان کے حق میں دعا کرتے رہنا چا ہیے ۔
(۴) والدین اگر غیر مسلم بھی ہو ں تو ان کے ادب و احترام میں کمی نہ کر نا چا ہیے ۔ البتہ اللہ کی نافر مانی کا حکم دیں تو اس میں ان کی اطاعت نہیں کی جا ئے گی ۔
(۵) بڑھاپے میں خاص طور سے ان کا خیال رکھا جائے اور ان کی ضرورتیں پوری کی جا ئیں ۔
(۶) اپنے آرام پر ان کے آرام کو تر جیح دی جائے ۔
(۷) حسب ضرورت اور حسب گنجائش ان کے اوپر مال صرف کیا جائے ۔
(۸) ماں کا در جہ باپ کی بہ نسبت زیادہ بڑا ہے کیونکہ اولاد کی پیدائش اور تربیت میں وہ زیادہ مصیبتیں جھیلتی ہے ۔
(۹) ماں باپ کی نافرمانی کو شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ (اکبر الکبائر)بتلا یا گیا ہے ۔
(۱۰) والدین کے ساتھ حسن سلوک اللہ کے نزدیک بہت ہی محبوب عمل ہے ،دخول جنت کا سبب ہے ،رضائے الہٰی کے حصول کا ذریعہ ہے اور مصائب و آلام سے نجات کا سبب ہے ۔