کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 22
جمعہ کے آداب و فضائل جمعہ کا دن پورے ہفتے کے دنو ں میں سب سے بہتر دن ہوتا ہے ،اسی دن آدم علیہ السلام کو پیدا کیاگیا ، اسی دن انھیں جنت میں داخل کیاگیا ، اور اسی دن جنت سے انھیں نکالا گیا ، قیامت بھی جمعہ کے دن ہی قائم ہو گی (صحیح مسلم ) جمعہ کے دن کے اہم کام : (۱) جمعہ کے دن کثرت سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا چاہیے ۔ (۲) جمعہ کے دن غسل کر نا ، خوشبو لگانا اور صاف ستھرے کپڑے پہن کر جمعہ کے لیے مسجد جانا چاہیے ۔ (۳) ہر حال میں جمعہ کی اذان اور خطیب کے منبر پر بیٹھنے سے پہلے مسجد میں پہنچ جانا چاہیے ۔اس کے بعد جانے والے شخص کا فرشتوں کے رجسٹر میں نام درج نہیں ہو پاتا ۔ (۴) مسجد میں جانے کے بعد خطیب کے منبر پر بیٹھنے سے قبل دو دو رکعت کرکے جتنی نوافل پڑھ سکے پڑھنا چاہیے ۔ بصورت دیگر کم از کم دو رکعت تحیۃ المسجد ضرور پڑھنا چاہیے ۔ (۵) اگر خطبہ شروع ہو چکا ہو تو بھی تحیۃ المسجد پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ (۶) دوران خطبہ بات کرنا سخت منع ہے ۔یہاں تک کہ بات کرنے والوں کو روکنے سے بھی منع کیاگیا ہے ۔ (۷) اگر خطبہ کسی دوسری زبان میں ہو رہا ہو تو بھی مسجد اور خطبہ کے احترام میں خاموش رہنا چاہیے ۔ (۸) جمعہ کے بعد چار رکعت سنت ادا کرنا چاہیے ۔ دو رکعت بھی ثابت ہے ۔ (۹) جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کرنی چاہیے ، اس کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ (۱۰) جمعہ کے دن جو شخص جس قدر پہلے مسجد میں جائے گا اتنا زیادہ اس کو ثواب حاصل