کتاب: اسلامی آداب و احکام - صفحہ 13
سیرت نبوی
(۱) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کانام و نسب : محمد بن عبداللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلا ب۔
(۲) آپ کی کنیت آپ کے بڑے صا حب زادے قاسم کی طرف منسوب ’’ابوالقاسم‘‘ تھی۔
(۳) آپ کے چند مشہور نام یہ بھی ہیں : احمد ، الحاشر ، الما حی ، العاقب ، نبی التوبہ ، نبی الر حمۃ وغیرہ ۔
(۴) آپ کے والد کا نام عبداللہ اور دادا کا نام عبد المطلب تھا ۔
(۵) آپ کی والدہ کانام آمنہ بنت وہب تھا ۔
(۶) آپ کی پیدا ئش مکہ مکرمہ میں ۹؍ ر بیع الاول واقعہ فیل کے سال بروز سوموار مطابق ۲۰ ؍ اپریل ۵۷۱ ء کو ہوئی ۔
(۷) آپ کی اولاد میں تین لڑکے : قاسم ، عبداللہ اور ابر اہیم تھے ۔
(۸) آپ کی اولاد میں چار لڑکیاں : زینب ، رقیہ ، ام کلثوم اور فاطمہ تھیں ۔
(۹) آپ کی بیویاں جنھیں مؤمنوں کی مائیں کہا جاتا ہے درج ذیل ہیں ۔
(۱) خدیجہ بنت خویلد (۲) سودہ بنت زمعہ (۳) عائشہ بنت ابو بکرصدیق (۴) حفصہ بنت عمر بن خطاب(۵) زینب بنت جحش (۶)ام سلمہ بنت امیہ (۷) ام حبیبہ بنت ابو سفیان (۸) جو یریہ بنت حارث (۹) صفیہ بنت حْیی (۱۰)میمونہ بنت حارث (۱۱) زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنھن۔
(۱۰) آ پ کے دو عدد باندیاں تھیں : ایک ریحانہ بنت زید ،دوسری ماریہ قبطیہ جو آپ کے بیٹے ابراھیم کی ماں تھیں ۔