کتاب: اسلام پر 40 اعتراضات کے عقلی و نقلی جواب - صفحہ 47
شرح کم ہو جائے گی اور یہ اسلامی شریعت کے نفاذ کا بابرکت نتیجہ ہو گا۔
اسلام میں تمام مسائل کا عملی حل :
اسلام بہترین طرزِ زندگی ہے کیونکہ اس کی تعلیمات محض نظریاتی ہی نہیں بلکہ وہ انسانیت کو درپیش مسائل کے عملی حل بھی پیش کرتی ہیں،لہٰذا اسلام انفرادی اور اجتماعی سطحوں پر بہتر نتائج حاصل کرتا ہے۔ اسلام بہترین طرزِ زندگی ہے کیونکہ یہ قابلِ عمل عالمگیر مذہب ہے جو کسی ایک قوم یا نسل تک محدود نہیں، اسی لیے دوسرے مذاہب کے مقابلے میں صرف اسلام ہی ایسا دین ہے جس کو اپنا کر انسان اپنی شاہراہِ حیات بالکل سیدھی بنا کر اخروی زندگی میں کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتا ہے۔ اور اخروی کامیابی ہی حقیقی کامیابی ہے۔