کتاب: اسلام پر 40 اعتراضات کے عقلی و نقلی جواب - صفحہ 45
خدانخواستہ کوئی آپ کی بیوی، آپ کی ماں یا آپ کی بہن کی عصمت دری کرے اور آپ کو منصف بنایا جائے اور جرم کرنے والے کو آپ کے سامنے لایا جائے۔ آپ اس کے لیے کیا سزا تجویز کریں گے؟ سب نے کہا: ’’ہم اُسے قتل کر دیں گے۔‘‘ اور کچھ اس حد تک گئے کہ ’’ہم اس کے مرنے تک اُسے تشدد سے تڑپاتے رہیں گے۔‘‘ اب اگر کوئی آپ کی بیوی یابیٹی یا آپ کی ماں کی عصمت دری کرے تو آپ اس مجرم کو قتل کرنا چاہیں گے۔ لیکن جب کسی اور کی بیوی، بیٹی یا ماں کی عصمت دری کی جاتی ہے تو مجرم کے لیے سزائے موت کو وحشیانہ کیوں کہا جاتا ہے؟ آخر یہ دوہرا معیار کیوں؟
امریکہ میں عصمت دری کے روز افزوں واقعات
امریکہ کو دنیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک سمجھا جاتا ہے۔ 1990ء کی ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق عصمت دری (Rape) کے 1,02,555 مقدمات درج کیے گئے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف 16 فیصد مقدمات کا اندراج ہوا یا ان کی رپورٹ کی گئی۔ یوں 1990ء میں پیش آمدہ عصمت دری کے واقعات کی اصل تعداد معلوم کرنے کے لیے 16/100 یعنی 6.25 سے ضرب دی جائے تو وہ 6,40,968 بنتی ہے۔ اور اگر اس مجموعی تعداد کو سال کے 365 دنوں سے تقسیم کیا جائے توروزانہ اوسط 1,756 نکلتی ہے۔
بعد کی ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اس برس عصمت دری کے اوسطاً 1900 واقعات روزانہ پیش آئے۔ امریکی محکمہ انصاف کے نیشنل کرائم سروے بیورو کے اعدادو شمار کے مطابق صرف 1996ء میں آبرو ریزی کے 3,07,000 واقعات کی رپورٹ کی گئی اوریہ اصل تعداد کا صرف 31 فیصد تھی۔ اس طرح عصمت دری کے واقعات کی اصل تعداد 9,90,332 بنتی ہے جو دس لاکھ کے قریب ہے۔ گویا امریکہ میں اس سال ہر 32 سیکنڈ کے