کتاب: اسلام پر 40 اعتراضات کے عقلی و نقلی جواب - صفحہ 37
اسلام کا مطالعہ کرنے والے غیر مسلموں کے مزید غلط تصورات
بہت سے غیر مسلموں نے اسلام کا مطالعہ کیا ہے مگر ان میں سے اکثر نے دراصل اُن مخصوص کتابوںکا مطالعہ کیا ہے جو اسلام کے متعصب ناقدین نے لکھی ہیں۔ یہ غیر مسلم اپنے ذہنوں میں اسلام کے بارے میں بیس بائیس مزید غلط نظریات رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قرآن میں متعدد تضادات ہیں اور قرآن کی تعلیمات غیر سائنسی ہیں وغیرہ وغیرہ،لہٰذا ان غیر مسلمانوں کے غلط اعتراضات کے جوابات بھی اس مجموعے میں شامل کر دیے گئے ہیں جنھوں نے اسلام کو مسخ شدہ ذرائع سے پڑھا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک