کتاب: اسلام پر 40 اعتراضات کے عقلی و نقلی جواب - صفحہ 133
قلت علم کے علاوہ سوء فہم کی دلیل ہے ۔ [1]
[1] قرآن نے کسی غیرمسلم کوگالی نہیں دی بلکہ قرآن نے توہرغیرمسلم کو اس کے اصل مذہب کا لحاظ کرتے ہوئے مخاطب کیاہے، جیسے یہود، نصاریٰ ، مجوسی اورصابی ان سب کونبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور سالت تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ”کافر“کے لفظ سے بھی مخاطب کیاہے، اگر یہ گالی ہوتا تواہل عرب خصوصاً قریش اس پر اعتراض اٹھاتے کہ یہ قرآن ہمیں گالیاں دیتاہے ، ہم کیوں اس کی بات کوتسلیم کریں ۔قرآن میں دوجگہوں پر ایمان والوں کے ساتھ یہودیوں ، نصرانیوں اور صابیوں کاذکر کرکے یہ بتایاہے کہ اللہ کے ہاں صاحب فضیلت وہی ہے جو اس کے احکام بجالائے ورنہ اپنے آپ کومومن کہلانے والابھی اللہ کے ہاں ناپسندیدہ ہوجاتاہے ۔