کتاب: اسلام میں تصور مزاح اورمسکراہٹیں - صفحہ 75
''آپ نے کیسے معلوم کر لیا کہ یہ چور ہے؟ انہوں نے کہا کہ چور کا دل مضبوط ہوتا ہے وہ نہیں گھبراتا اور یہ گھبرانے والا اس لئے بری ہوا کہ اگر گھر میں ایک چوہا بھی حرکت کرتا تو یہ گھبرا کر بھاگ جاتا اور یہ خفیف سی حرکت بھی اس کو چوری سے روک دیتی۔ (کتاب الاذکیا، از امام جوزی رحمۃاللہ علیہ) طاہر بن عبداللہ کے پاس ایک شاعر آیا اور اس نے یہ شعر پڑھا: ''اونٹ عزیزہ کی بھڑکائی ہوئی آگ سے جوان ہو گیا۔'' اور طاہر کی والدہ کا نام عزیزہ تھا لوگوں نے اسے آنکھ سے اشارہ کیا تا کہ یہ اپنی بکواس کا مطلب سمجھ جائے، تو یہ رک گیا۔ حماقت اور اس کے شکار ۔۔۔ اردو ترجمہ اخبار الحمقیٰ ابن جوزی کیمرج کی تعلیم کے زمانے میں اقبال کی چند ساتھیوں سے مذہب پر بحث چھڑ گئی۔ ایک صاحب پوچھنے لگے: ''ایک بات ہے، جتنے بھی پیغمبر دنیا میں آئے سب کے سب ایشیاء میں آئے، یورپ میں ایک بھی پیدا نہیں ہوا، اقبال نے جواب دیا کہ شروع ہی میں اللہ میاں اور شیطان نے اپنا پنا علاقہ چن لیا۔ اللہ میاں نے ایشیاء کو پسند کیا اور شیطان نے یورپ کو۔ اسی لئے جتنے اللہ کے پیغمبر ظہور میں آئے وہ ایشیاء میں پیدا ہوئے اور شیطان کے نمائندے یورپ میں۔ اس پر سب کھلکھلا کر ہنسنے لگے۔