کتاب: اسلام میں تصور مزاح اورمسکراہٹیں - صفحہ 72
علامہ اقبال چوہدری شہاب الدین سے ہمیشہ مذاق کرتے رہتے تھے۔ چوہدری صاحب بہت کالے تھے۔ ایک دن علامہ اقبال چوہدری صاحب سے ملنے ان کے گھر گئے۔ بتایا گیا کہ چوہدری جی غسل خانے میں ہیں۔ اقبال کچھ دیر انتظار میں بیٹھے رہے۔ جب چوہدری صاحب باہر آئے تو اقبال نے کہا: "پہلے آپ ایک بات بتایئے کہ آپ کون سا صابن استعمال کرتے ہیں؟"چوہدری صاحب نے کہا: یہ کیوں پوچھ رہے ہیں؟" علامہ نے جواب دیا: "نالی میں بہت سا کالا پانی بہہ کر آرہا ہے بہت کارگر صابن معلوم ہوتا ہے۔"
لاہور کے میکلوڈ روڑ والی جس کوٹھی میں علامہ اقبال رہائش پذیر تھے۔ اس کے پچھواڑے میں ایک میدان تھا۔ جس میں اکثر پانی بھرا رہتا اور مینڈک ٹرٹر کر کے سونا حرام کر دیتے۔ جاوید اقبال کی والدہ نے علامہ سے اس کی شکایت کی تو آپ ہنس پڑے اور بولے: "یہ تو بڑی اچھی بات ہے۔ لوگ شب بیداری کے لئے کیا کیا جتن کرتے ہیں لیکن آپ کے لئے قدرت نے خود ہی انتظام کر دیا ہے۔ اس لئے مینڈکوں کو برا کہنے کی بجائے اللہ اللہ کیجیئے۔"
اخبار "وطن" کے ایڈیٹر مولوی انشاء اللہ خان علامہ اقبال کے ہاں اکثر حاضر ہوتے تھے۔ ان دنوں علامہ اقال انار کلی بازار میں رہتے تھے اور وہیں طوائفیں آباد تھیں۔ میونسپل کمیٹی نے ان کے لئے دوسری جگہ تجویز کی۔ چنانچہ انہیں وہاں سے اٹھا دیا گیا۔ اس زمانے میں مولوی انشاء اللہ خان کئی مرتبہ علامہ اقبال سے ملنے گئے۔ لیکن ہر