کتاب: اسلام میں تصور مزاح اورمسکراہٹیں - صفحہ 130
﴿ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْٓ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ Ć۝ۡ ’’ بلاشبہ ہم نے انسان کو بہترین قوام کے ساتھ پیدا کیا۔‘‘ منصور نے اس جواب کو بے حد پسند کیا اور موسیٰ بن عیسیٰ کو یہی کہلا کر بھیج دیا کہ طلاق واقع نہیں ہوئی۔ (حیاۃ الحیوان للدمیری رحمۃ اللہ علیہ ص/32، جلد اول لفظ انسان) بقرہ اور نساء قرآن حکیم کی دوسورتوں کے نام ہیں بقرہ کے معنی گائے نساء کے معنی عورتیں ہیں اس حوالے سے واقعہ یہ ہے: علامہ علاؤ الدین صدیقی(بانی ادارہ علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی لاہور) نے تقسیم ہندوستان سے قبل 1936ء میں سول سیکرٹریٹ لاہور میں قرآن حکیم کے درس کا آغاز کیا، جب سورۃ بقرہ ختم ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ فلاں تاریخ کو اس خوشی میں مقبرہ جہانگیر میں ایک گائے ذبح کی جائے گی اس کا گوشت پکا کر حاضرین درس کو کھلایا جائے گا، چنانچہ پروگرام کے مطابق سورۃ البقرہ کے درس کی خوشی میں گائے ذبح کرکے گوشت حاضرین کو کھلایا گیاعلامہ صاحب کی بیگم کہنے لگی۔ علامہ صاحب سورہ بقرہ ختم کرنے کی خوشی میں گائے کے گوشت سے تواضع کی گئی ہے تو جب سورۃ نسا ءختم ہوگی تو پھر کس کو ذبح کیا جائے گا یعنی عورتوں کو؟؟ (ننھے مجاہد:17 جون2005) ہندوستان کے شہر الہ آباد میں ایک طوائف( بازاری عورت) رہتی تھی، جس کا نام گوہر تھا، ایک دن وہ اکبر الہ آبادی کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا: حضرت!