کتاب: اسلام میں تصور مزاح اورمسکراہٹیں - صفحہ 125
شاہ نے جواب میں واقعی ایک ہی لفظ لکھ کر بھیجا۔ وہ لفظ تھا۔ ’’ شکریہ۔‘‘ (مزاحیات کا انسائیکلوپیڈیا) جاحظ نے بیان کیا کہ میں ایک خوبصورت عورت کو دیکھا تو میں نے اس سے کہا تیرا کیا نام ہے؟ اس نےکہا مکہ۔ میں نے کہا کیا تو مجھے اجازت دے گی کہ تیرے حجر اسود کو بوسہ دوں، ( رخسار کا تل مراد ہے) اس نے کہا نہیں، بغیر زاد راحلہ ایسا نہیں ہو سکتا ( حج بغیر سفر کے مصارف اور سواری پر قدرت کے فرض نہیں ہوتا اسی طرح یہ بھی بغیر اداء مہر و نکاح شرعی حرام ہے)۔ (کتاب الاذکیا، ار امام جوزی رحمتہ اللہ علیہ) مغل شہنشاہ اکبر درباری شاعر فیضی نےایک کتا پالاتھا جسے وہ پیار سے بیٹا کہا کرتا تھا ایک دن فارسی کے عظیم جوان مرگ شاعر عرفی نے خوش دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوچھا: ’’ صاحب زادے کا نام کیا رکھا ہے؟‘‘ فیضی نے جواباً کہا:’’ عرفی یعنی عرف عام میں کتا بولا جاتا ہے۔‘‘ عرفی بھی خاموش نہ رہ سکا، عرفی بھی خاموش نہ رہ سکا، اس نے زندہ دلی کے ساتھ کہا : ’’ مبارک ہو۔‘‘ فیضی کے باپ کا نام شیخ مبارک ہے۔ ( مزاحیات کا انسائیکلوپیڈیا)