کتاب: اسلام میں تصور مزاح اورمسکراہٹیں - صفحہ 105
لوٹ جاؤ۔ (کتاب الاذکیا، از امام ابن جوزی)
مشہور مزاح نگار کرنل محمد خان جہاں رہے تھے۔ قریب ہی ان کے کوئی ہم نام بھی قیام پذیر تھے۔ ایک روز کسی صاحب نے ان کے دروازے پر دستک دی جس پر ملازم نےدروازہ کھول کر پوچھا۔
’’ فرمائیے.........؟‘‘
جواب میں ان صاحب نے دریافت کیا۔
’’ کرنل صاحب گھر پر ہیں۔‘‘
ملازم بولا:’’ جی ہاں........ آپ ڈرائنگ روم میں تشریف رکھیں۔ میں انہیں اطلاع کرتا ہوں۔‘‘
جب کرنل صاحب آئے تو اس اجنبی آدمی سےبڑے تپاک سے ملے اور پوچھا:’’ فرمائیے! میں آپ کی کیا خدمت کرسکتا ہوں؟‘‘
اس پر اجنبی نے کہا:
’’ آپ کے بنگلے کے سامنے سے گزر رہا تھا ، کرنل محمد خان لکھا دیکھا تو سوچا چائے پر دو گھڑی گپ شپ ہی ہو جائے۔‘‘
کرنل صاحب نے اس کی خاطر تواضع کی اور جب وہ جانے لگے تو کرنل محمد خان کہنے لگے:
’’ صاحب! آپ اس گرمی کے موسم میں کرنل محمد خان کے چوتھے مہمان ہیں جو میری چائے پی کر جا رہے ہیں۔ اپنے کرنل دوست کو جاکر مشورہ