کتاب: اسلام میں بنیادی حقوق - صفحہ 70
کا وہ عقیدہ رکھتے ہیں اس میں ان پر حدود قائم کرے اور حاکم پر ان کی حمایت اور ان کی اذیت و پریشانی کو دور کرنا واجب ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ ان کا لباس مسلمانوں کے لباس سے الگ ہو اور وہ کسی ایسی چیز کا اظہار نہ کریں جو اسلام میں ناپسندیدہ ہو یا ان کے دین کا شعار (شناختی علامت) ہو،جیسے ناقوس اور صلیب۔ذمیوں کے احکام اہل علم کی کتابوں میں موجود ہیں،لہذا ہم اسے طول نہیں دیتے۔ ان حقوق پر عمل کرنا مسلمانوں میں باہمی محبت کا ذریعہ ہے۔یہ ایسے حقوق ہیں جن پر عمل کرنے سے باہمی عداوت اور نفرت زائل ہو جاتی ہے،مزید برآں ان تعلیمات پر عمل برائیوں کے مٹنے،نیکیوں کے دوگنا چوگنا ہونے اور درجات کی بلندی کا سبب ہے۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ انتباہ ان حقوق پر عمل کرنا مسلمانوں میں باہمی محبت کا ذریعہ ہے۔ یہ ایسے حقوق ہیں جن پر عمل کرنے سےباہمی عداوت اور نفرت زائل ہوجاتی ہے ، مزید برآں ان تعلیمات پر عمل برائیوں کے مٹنے ، نیکیوں کے دوگناچوگنا ہونے اور درجات کی بلندی کا سبب ہے۔ اللہ تعالی مسلمانوں کو ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ والحمد لله رب العالمين، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه أجمعين