کتاب: اسلام میں بنیادی حقوق - صفحہ 62
«ومن لم یجب الدعوة فقد عصى الله ورسوله» (صحیح مسلم)
"جس نے دعوت قبول نہ کی اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے : (وإذا دعاك فأجبہ)"جب (کوئی مسلمان) تجھے دعوت دے تو اسے قبول کر۔" ایسی دعوت کے لیے بھی ہے جو امداد و معاونت کے لیے ہو۔کیونکہ تجھے اس کو قبول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«المؤمن للمؤمن كالبنیان، یشد بعضه بعضاً»(صحیح بخاری)
"ایک مومن دوسرے مومن کے لیے دیوار کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے۔"
تيسرا حق
جب کوئی مسلمان تجھ سے خیرخواہی طلب کرے تو اس کی خیرخواہی کر،یعنی جب وہ تیرے پاس آ کر اپنے لیے کسی چیز میں تجھ سے خیرخواہی کا طالب ہو تو اس کی خیرخواہی کر کیونکہ یہ بھی دین کا حصہ ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
«الدین النصیحة قلنا لمن قال لله ولكتابه ولرسوله ولائمة المسلمین وعامتهم» (صحیح مسلم)
"دین خیرخواہی ہے۔ہم نے پوچھا: کس سے؟ آپ نے فرمایا: اللہ سے،اس کی کتاب سے،اس کے رسول سے،مسلمانوں کے اماموں سے اور عام مسلمانوں سے۔