کتاب: اسلام میں بنیادی حقوق - صفحہ 59
عام مسلمانوں کے حقوق بہت زیادہ ہیں۔صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«حق المسلم على المسلم ست قیل ما هن یا رسول الله قال إذا لقیته فسلم علیه وإذا دعاك فأجبه وإذا استنصحك فانصح له وإذا عطس فحمد الله فسمته وإذا مرض فعده وإذا مات فاتبعه» (صحیح مسلم)
"ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں۔آپ سے پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کون سے ہیں ؟آپ نے فرمایا :جب تو اسے ملے تو السلام علیکم کہے ،جب وہ دعوت دے تو تُو اسے قبول کرے ،جب وہ خیرخواہی طلب کرے تو تُو اس کی خیر خواہی کرے،جب وہ چھینک مارے اور الحمدللہ کہے تو تُو یرحمک اللہ کہے،جب وہ بیمار ہو تو تُو اس کی عیادت کر اور جب وہ مر جائے تو تُو اس کے جنازہ میں شامل ہو۔"
گویا اس حدیث میں مسلمانوں کے باہمی حقوق کا بیان ہے۔