کتاب: اسلام میں اختلاف کے اصول و آداب - صفحہ 22
فقہی پہلو: فقہ کے تقابلی مطالعہ سے متعلق یا اختلافی کتابوں میں اس کے مسائل و مباحث ملتے ہیں ۔ طبقات و تراجم اور تاریخ و مناظرہ وغیرہ کی کتابوں میں آداب ِ اختلاف کی بہت سی مثالیں اور اس کے نمونے مل جائیں گے۔ ہم نے اس کتاب میں سارے مراجع و مصادر سے استفادہ کی کوشش کی ہے۔ اور اس کی ترتیب یوں رکھی ہے ۔ایک مقدمہ … چھ فصلیں … اور خاتمہ ۔ جگہ جگہ تعلیقات وحواشی بھی ہیں ۔ تاکہ ہماری پیش کردہ ہر بات مزید مضبوط اور مستحکم ہو جائے اور اس کے ماخذ کا بھی علم ہوتا رہے۔ اسی طرح فہرست موضوعات بھی مرتب کر دی گئی ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حق و صواب کی توفیق عطا فرمائے۔ مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی دولت سے نوازے۔ ان کے دلوں میں اپنی رائے اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کر کے ان کے درمیان اُلفت و یگانگت پیدا فرمائے اور نفرت و اختلاف کے سارے اسباب ختم فرما دے۔ (آمین) إِنَّہُ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ ڈاکٹر طٰہ جابر فیاض علوانی ****