کتاب: اسلام میں اختلاف کے اصول و آداب - صفحہ 123
اختلاف جو فقہ اسلامی پر اثر انداز ہو کر اس دین کی فطرت و واقعیت اور فلاحِ انسانی کی رعایت ثابت کیا کرتا تھا وہی اختلاف ایک درد ناک آزار … اور مسلمانوں میں تفریق وانتشار کا ایک خطرناک سبب بن گیا۔بلکہ ایک عذاب جس نے اُمت مسلمہ کو بے فائدہ اور بے مقصد کاموں میں اُلجھا کر اس کی قوت و شوکت کے پرخچے اُڑا دیے۔ گذشتہ صفحا ت میں جس اختلاف کے بعض گوشوں کا ہم نے جائزہ لیا اور جن شخصیتوں میں پائے جانے والے آداب کی طرف ہم نے اشارہ کیا ان کے بارے میں مصنفین کی بہت سی نئی اور پرانی کتابیں موجود ہیں … لیکن وہ ’’خلاف ‘‘ جو قرونِ خیر کے بعد سامنے آیا وہ دوسرے قسم کا ہے اور اس کے اسباب و وجوہ بھی مختلف ہیں ۔