کتاب: اسلام کے مجرم کون؟ - صفحہ 8
’’ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيعُ رَبُّكَ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِنَ السَّمَاءِ ‘‘(سورہ المائدہ،آیت ۱۱۲)
’’اے عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام !کیا آپ کا رب ا یسا کر سکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے ایک دسترخوان نازل کرے ‘‘
اب بھلا اس قوم سے خیر کی کیا توقع کی جاسکتی ہے۔کتاب ’’اسلام کے مجرم ‘‘ایسے ہی ابلیسانِ مغرب کی تخلیق ہے جس کا کامیاب جواب ہمارے دوست محمد حسین صاحب(حفظہ اللہ)نے ’’اسلام کے مجرم کون؟ ‘‘کے نام سے دیا ہے اور ہر ہر اعتراض کا کافی وشافی رد کیا ہے اگرچہ اس پر مزید بہت کچھ کہنے اور لکھنے کی گنجائش ہے اس لئے کہ قرآن وحدیث کا علم ایک سمندر ہے لیکن ’’فللّٰه الحجۃ البالغۃ‘‘ کے مصداق ’’ فالذین کفروا حجتھم داحضۃ عندربھم ‘‘کے جواب کے لئے’’ فیہ کفایۃ عمن لہ داریۃ‘‘ہے ’’ واللّٰه الموفق وھوالھادی الی سواء السبیل وصلی اللّٰه علی النبی محمد والہ وصحبہ اجمعین‘‘
الشیخ محمود احمد حسن حفظہ اللہ تعالیٰ
(شیخ الحدیث جامع ستاریہ اسلامیہ)