کتاب: اسلام کے مجرم کون؟ - صفحہ 20
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم تاثرات الحمد للّٰه والصلاۃوالسلام علی رسول اللّٰه وبعد روز ازل سے اہلیان حق اور علم برداران باطل کے درمیان یہ کشمکش رہی ہے۔مگر اللہ تعالی کی نصرت اورمدد ہمیشہ اہلیاں حق کے ساتھ رہی ہے۔ اسلام کے مجرم کون ؟بجواب اسلام کے مجرم اس سلسلہ کی کڑی ہے۔کتاب ہذا برادرمحترم محمد حسین میمن(حفظہ اللہ)کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے منکرین حدیث کی تصنیف کردہ کتاب(اسلام کے مجرم)کا جواب مختصر مگر مدلل انداز میں دیا ہے۔مصنف نے اس کتاب میں سادہ زبان اور دلکش انداز اپنایا ہے۔ فلہٰذا۔تمام اہل اسلام سے درخواست ہے کہ وہ اس کتاب سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوست واحباب کو اس سے استفادہ کرنے کی تلقین کریں۔ اللہ ہمارے فاضل بھائی اور معاونین کو جزائے خیر دے۔(آمین) الشیخ مفتی عبداللطیف ارشدحفظہ اللہ