کتاب: اسلام کے مجرم کون؟ - صفحہ 19
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم تاثرات ان الحمدللّٰہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللّٰہ وبعد۔ فہم قرآن میں جس شخص یا فرقہ نے بھی اپنی عقل کو پیمانہ معیار سمجھا وہی گمراہ ہوا جیسے قدریہ،جہمیہ،معطلہ،مرجیہ وغیرہ اور جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے ذریعہ قرآن کو سمجھنے کی کوشش کی وہ اللہ کی توفیق سے حق پر رہا اور خطاء وتزلزل سے اللہ اسے بچاتا رہا۔کتاب ہذا میں بھی اسی گمراہی کی علمی طرز پر تردید کی گئی ہے۔نہایت ہی سادہ لفظو یں سنجیدہ ونرم لہجے میں گرم و مضبوط دلائل کے ساتھ اسلامی لبادہ می لبوس کفر کو بے لباس کر کے اس کی حقیقت کو صرف خواص الناس نہیں بلکہ عوام الناس کے سامنے واضح کیا گیا ہے۔کتاب کو پڑھ کر علمی استفادہ کیا۔ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس خوفناک فتنہ سے محفوظ فرمائے صاحب کتاب کو اس کوشش و کاوش پر اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین:یا رب العالمین وصلی اللّٰه علی النبی الکریم صلی اللّٰه علیہ وسلم وکتبہ الشیخ عبدالحق حفظہ اللہ تعالیٰ (مدیر معھد الشیخ بدیع الاسلامی)