کتاب: اسلام کے مجرم کون؟ - صفحہ 18
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم
تاثرات
الحمد للّٰه والصلاۃ والسلام علی رسول اللّٰه وبعد۔
دشمنان اسلام نے جہاں ظاہری طور پر اسلام اور عالم اسلام پر حملہ کیا وہاں وہ خفیہ حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔جس می سلمان معاشرے میں اپنی تہذیب وثقافت کی یلغار،بے حیائی،فحاشی،عریانی کا سیلاب اور خصوصاً زر خرید غلاموں کے ذریعے اسلام کو بدنام کرنابے جا اعتراضات اور نت نئے شکوک و شبہات شامل ہیں۔
اس ضمن میں حال ہی میں ایک کتاب ’’اسلام کے مجرم ‘‘کے نام سے شائع ہوئی ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلّمہ احادیث پر قدغن لگانے کی ناکام کو شش کی گئی ہے۔جس کا مسکت جواب جناب محمد حسین میمن صاحب چیئرمین تحفظ حدیث فائونڈیشن نے دیا ہے جو کہ مختصر اور مدلل ہے۔
اللہ تعالیٰ مصنف حفظہ اللہ کی کوششوں کو قبول فرمائے اور آئندہ بھی احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین
الشیخ محمد یوسف کشمیری
(مدیر جامعۃالدراسات الاسلامیۃ)