کتاب: اسلام کے مجرم کون؟ - صفحہ 17
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم تاثرات ’’اسلام کے مجرم کون؟‘‘ جو کہ ڈاکٹر شبیر کی کتاب’’اسلام کے مجرم‘‘ کا جواب ہے اوربحمد اللہ لا جواب ہے کمپوزنگ کی اغلاط(جو کالمعدوم ہیں)صرف نظر کرتے ہوئے میں فخریہ کہتا ہوں کہ شیخ محمد حسین حفظہ اللہ تعالیٰ نے اچھا جواب تحریر کیا ہے جو کہ علمی،اصولی اور ٹھوس دلائل پر مبنی ہے،تمام شیدائیان سنت کو اس کتاب سے فیض اٹھانا چاہیے۔ ولا ازکی علی اللّٰه احدا کتبہ عبدالوکیل ناصر عفی عنہ 28-11-2007