کتاب: اسلام کا قانون طلاق اور اس کا ناجائز استعمال - صفحہ 68
’’ جو عورت اپنے خاوند سے بغیر کسی عذر کے خلع لے تو وہ جنت کی خوشبو تک نہ پائے گی ۔ ‘‘ کوئی بھی خاتون جب اپنے خاوند سے خلع کا مطالبہ کرے اور اس کا خاوند اِس پر آمادہ نہ ہو تو اسے یہ حق حاصل ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرے اور اس کے حکم پر اس سے خلع لے لے ۔ خلع لے کر وہ خاتون ایک حیض تک انتظار کرے ، پھر وہ چاہے تو کسی اور آدمی سے نکاح کر سکتی ہے ۔ اور اگرکسی اور آدمی سے نکاح کرنے سے پہلے ہی ان کے مابین مفاہمت ہو جائے اور وہ دونوں ایک بار پھر بطور خاوند بیوی زندگی بسر کرنے پر راضی ہو جائیں تو مہر ونکاح جدید کے ساتھ وہ ایسا کر سکتے ہیں ۔