کتاب: اسلام کا قانون طلاق اور اس کا ناجائز استعمال - صفحہ 36
والدین یا اپنے بھائیوں کے گھروں میں رہ رہ کر خود بھی بیمار پڑ جاتی ہیں اور والدین یا بھائیوں کیلئے بھی مستقل پریشانی کا باعث بنتی ہیں ۔ جن خواتین کے والدین وفات پا چکے ہوتے ہیں اور ان کے بھائی بھی نہیں ہوتے یا ہوتے ہیں لیکن انھیں قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے تو ایسی خواتین در در کی ٹھوکریں کھاتی رہتی ہیں اور انھیں سکون نصیب نہیں ہوتا ۔
6. جس معاشرے میں مطلقہ عورتیں کثرت کے ساتھ ہوں اور اس میں طلاق یافتہ عورتوں کے ساتھ نکاح کو معیوب سمجھا جاتا ہو ( حالانکہ ایسا قطعا درست نہیں ہے ) تو وہاں وہ خواتین بے راہ روی کا شکار ہو جاتی ہیں اور بدکاری کے مواقع پیدا ہو جاتے ہیں ۔ پھر عفت وعصمت کی دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں اور شرم وحیا نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ۔