کتاب: اسلام کا قانون طلاق اور اس کا ناجائز استعمال - صفحہ 13
2. ایک دوسرے کی فطری ضرورت کو پورا کرنا۔
3. زوجین اپنے ازدواجی تعلقات کو صیغۂ راز میں رکھیں ۔
4. دونو ں کو حقِ وراثت حاصل ہے ۔ یعنی وہ ایک دوسرے کے وارث ہیں ۔
خاوند کے بیوی پر چند اہم حقوق :
1. خاوند کی فرمانبرداری کرنا ۔ ہاں اگر خاوند کسی غیر شرعی کام کا حکم دے تواس میں اس کی فرمانبرداری کرنا درست نہیں ہے ۔
2. خاوند کی خدمت کرنا ۔
3. خاوند کے مال اور جائیداد کی حفاظت کرنا ۔اسی طرح اس کی عزت وناموس پر حرف نہ آنے دینا ۔
4. بیوی اپنے خاوند کے گھر میں کسی ایسے شخص کو نہ آنے دے جسے وہ نا پسند کرتا ہو ۔
5. بیوی اپنے خاوند کی شکر گذار ہو ۔
6. خاوند کا بیوی پرایک حق یہ ہے کہ وہ اس کیلئے زیب وزینت اختیار کرے ۔
7. بیوی خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزے نہ رکھے ۔
8. بیوی اچھے انداز سے اولاد کی تربیت کرے ۔
بیوی کے خاوند پر چند اہم حقوق :
1. خاوند اپنی بیوی کو حق مہر اداء کرے ۔