کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 93
قرآن حکیم کے بارے میں اسلام قبول کرنے والوں کے خیالات قرآنِ حکیم میں روح کی افزائش کا مکمل سامان موجود ہے میں عہد جوانی ہی سے اسلامی تہذیب اور اس کے مختلف مظاہر،شاعری اور فنِ تعمیر وغیرہ سے بہت متاثر رہا ہوں اور دل میں یہ کہتا رہا ہوں کہ وہ قوم جس نے دنیا کو ثقافت کے ہر شعبے میں اتنے حسین اور اہم شاہکاروں سے مالا مال کیا، اُ س نے فلسفے اور مذہب میں بھی یقینا بہت بلند مقام حاصل کیا ہو گا۔ اسلام کے لیے اپنے دلی جذبات کی بنا پر میں نے دورِ قدیم و جدید کے تمام مذاہب کا مطالعہ اور موازنہ کیا، انھیں تنقیدی نظر سے قریب سے دیکھا اور آہستہ آہستہ مجھے یہ یقین ہو گیا کہ اسلامی عبادات ہی حقیقی دین ہیں اور قرآن حکیم میں وہ سب کچھ موجود ہے جو انسان کو اپنی روحانی بالیدگی کے لیے چاہیے۔[1] [کا ؤنٹ ایڈورڈ وجیوجا- اٹلی] (Count Eduardo Gioja-Italy) عیسائیوں کی بائبل کو تو شاید امریکہ میں بھی کوئی نہیں جانتا مگر قرآن حکیم وہ کتاب ہے جسے ہر مسلمان پڑھتا ہے عیسائیوں کی بائبل عیسائیت کی نصابی کتاب ہے ۔ میں نے اس کا بارہا مطالعہ کیا ہے۔ میں یہ [1] ۔ اسلامک ریویو، ستمبر1935ء، ج:23،ش:9،ص:332,331,329