کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 79
اسلام میں ہمارا الٰہ، رحمن اور رحیم ہے اہلِ اسلام کو کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ ہمارا الٰہ خود رحمن و رحیم ہے۔ اسلامی نظریے کے مطابق انسان پیدائشی گناہ گار نہیں ہوتے بلکہ وہ پاکیزہ اور برف جیسی صاف و سفید روح لے کر دنیا میں آتے ہیں اور جنت میں داخلے کے مواقع تمام مسلمانوں کے لیے یکساں ہیں جبکہ عیسائیت میں یہ کہا جاتا ہے کہ جب تک آپ کا بپتسمہ نہیں ہوتا، آپ جنت میں داخل نہیں ہو سکتے۔[1] [ٹریسا گورڈن] (Teresa Gordon)
[1] ۔ اسلامک ریویو، جنوری1927ئ،ج:17ش:1،ص:1