کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 70
تسلیم کرے کہ اﷲ سب کچھ کر سکتا ہے جو اس کے لیے بہترین خیال کرتا ہے، اپنے سب معاملات اﷲ ہی پر چھوڑ دے اور اسلام کے اس سنہری اصول پر عمل کرے یا عمل کرنے کی پوری پوری کوشش کرے تو وہ محفوظ اور مسرور رہ سکتا ہے۔[1] [آر بی- سٹاک ہولم ، سویڈن] (R.B. Stockholm, Sweden) اسلام میں مجھے مکمل سکون اور اطمینان مل گیا میں (آپ کی ارسال کردہ) کتب کا مطالعہ کرکے بہت مسرور ہوا۔ اسلام میں مجھے ہر طرح کا امن و سکون میسر آگیا۔ عیسائی مذہب سے تو میں کبھی مطمئن نہ ہوا تھا کیونکہ مجھے اس مذہب میں کمی نظر آتی تھی۔ بائبل کی ’’پیدائشی گناہ‘‘ (Born in Sin) جیسی عبارات مجھے بالکل نہیں بھاتی تھیں ۔ اب اسلام کی آغوش میں آکر میں نے محسوس کیا کہ یہ سچا مذہب ہے۔ مجھے امید واثق ہے کہ میں اپنی اصلاح کروں گا اور اسلام کا ایک سچا پیروکار بنوں گا۔ [2] [رابرٹ ای واکر- ایڈنبرا، برطانیہ] (Robert E.Walker-Edinburgh, U.K) مجھے عیسائیت سے نفرت ہے مگر میں اپنی روزی سے محروم نہیں ہونا چاہتا آپ نے میرے لیے جو نام منتخب کیا ہے وہ بہت مناسب رہے گا اور میں فوری طور پر یہی نام رکھ رہا ہوں ۔دو دن قبل ایک خاتون میرے پاس آئیں اور انھوں نے مجھے اپنے ویزلیان (Wesleyan)
[1] ۔ اسلامک ریویو، ستمبر1933ء، ج:21، ش:9، ص:306،307 [2] ۔ اسلامک ریویو، جنوری1930،ج:18،ش:1،ص:1