کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 63
معاشرہ اور پادریوں کے تسلط کا خاتمہ [1] [جیمز ای سٹوکس] (James E.Stookes) اسلام سچا دین ہے میں پہلے پہل 1917ء میں ایک مسلمان مبلّغ کی تقریر سن کر اسلام کی طرف متوجہ ہوا۔ اس خطاب نے عیسائیت پر میرے یقین کو پاش پاش کر دیا۔ اب میں اسلام کو سچا دین سمجھتا ہوں ۔ میں اپنی بیوی کو قبولِ اسلام پر آمادہ کرنے کی پوری پوری کوشش کر رہا ہوں ۔ بدقسمتی سے وہ رومن کیتھولک فرقے کی پیروکار ہے، مگر مجھے یقین ہے کہ اﷲ کے فضل سے میں بالآخراپنے مقصد میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ [2] [جان فشر- نیوکیسل آن ٹائین، برطانیہ] (John Fisher-Newcastle-on-Tyne, U.K) اﷲ کا پسندیدہ دین قرآن حکیم کے بعض غیر مستند ترجمے سستے داموں مل جاتے ہیں اور میرے پاس ایک ایسا ترجمہ ہے جس پر خلاف ِ اسلام حواشی درج ہیں جن میں یہ کہا گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیسائی راہبوں سے تعلیم حاصل کی۔ مجھے یہ بیان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اگرچہ میری بیوی نے ابھی تک کیتھولک مذہب کو ترک نہیں کیا لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر اسے کسی مسلمان مبلّغ کا ایک ہی خطبہ سنوا دیا جائے تو وہ مکمل طور پر مذہب تبدیل کر لے گی۔ میرے لیے یہ بات بڑی اہم ہے کہ میرے دونوں بیٹے
[1] ۔ اسلامک ریویو، ستمبر1926ئ، ج:14، ش:9، ص:317 [2] ۔ اسلامک ریویو، فروری1934ئ، ج: 22، ش: 2، ص: 55