کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 61
توفیق سے مسلمان کی حیثیت سے زندگی بسر کروں گا۔ [لَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰهَ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ ]’’اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اﷲ کے رسول ہیں ۔‘‘ [1] [ہنری شوَرت - ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا] )Henry Schwerdt-Adelaide, South Australia) قرآن کلامِ الٰہی ہے حُسن اور حکمت سے بھرپور کتاب قرآنِ حکیم کو غور و فکر سے پڑھنے والا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ قرآن حکیم کا سب سے نمایاں وصف یہ ہے کہ کوئی بھی ترجمہ کرنے والا اس کے مفہوم و معانی میں اُس طرح کا ذرا سا ردّ و بدل بھی نہیں کر سکتا جیسا کہ دوسری کتابوں میں دیکھنے میں آتا ہے۔ دیارِ مشرق کے سب مسلمان قرآنِ حکیم کو اس کے متن کے مطابق سمجھتے ہیں ، اس سے محبت کرتے ہیں ، اس کا احترام کرتے ہیں اور اسے کلامِ الٰہی مانتے ہیں ۔ قرآن کے بارے میں ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج تک کوئی انسان ایسی تحریر نہیں لکھ سکا جو اس کے حسن، فلسفہ اور سادگی کی برابری کر سکے۔ یہ اگر چہ خاصا ضخیم ہے مگر چھوٹے چھوٹے لڑکے بھی اسے بخوبی زبانی یاد کر لیتے ہیں جبکہ کوئی اور چھوٹی سی کتاب بھی اس طرح زبانی یاد نہیں کی جاسکتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی کتاب انھیں قرآن کی طرح متاثر نہیں کر سکتی۔ تلاوت شروع کرنے کے بعد اس قرآن کا مطالعہ ترک کر دینا کسی بھی مسلمان کے لیے ناممکن ہے کیونکہ یہ کتاب خوبصورت اور دلوں میں ولولہ پیدا کرنے والی ہے اور اس میں سچ کے سوا اور کچھ بھی شامل نہیں ۔ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا نہیں مانتا، البتہ یہ تسلیم کرتا ہوں کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم
[1] ۔ اسلامک ریویو، جنوری1937ء، ج:25، ش: 1، ص: 1