کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 56
اسلامی عبادات سادگی اور وقار کی مظہر ہیں آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ مجھے یہ جان کر کتنی خوشی ہوئی کہ اسلام ایک ایسا دین ہے ۔جس کی عبادات کسی بھی وقت ادا کی جا سکتی ہیں اور ان میں اتنی سادگی اور وقار ہے کہ انسان ان عبادات کے ذریعے سے اﷲ تعالیٰ سے مخاطب ہو کر ایک عجیب سی مسرت محسوس کرتا ہے۔[1] [جی فٹز جیرالڈ لی] (G.Fitzgerald Lee) اسلام دنیا کے مسائل حل کرسکتا ہے ہندوستان میں قیام کے دوران میں میرا مسلمانوں سے ملنا جلنا رہا۔ میں نے انھیں مذہبی اور دنیوی ہر دو لحاظ سے بے حد وفادار پایا جس کے نتیجے میں ، میں نے عیسائیت اور اسلام کا موازنہ کیاتو یہ معلوم ہوا کہ اسلام دنیا کے مسائل حل کرنے کی زیادہ صلاحیت کا حامل ہے اور عیسائیت کی نسبت یہ انسان کی روحانی ضروریات کی بہتر طور پر تکمیل اور تشفی کر تاہے۔[2] [جی ایچ ایف- سائوتھ سی ہینٹس] (G.H.F-Southsea Hants) اسلام ایک صاف ستھرا اور صحیح العقیدہ دین ہے عیسائیت کے کئی بنیادی اصولوں سے عدم اطمینان کے باعث میں نے قرآنِ حکیم کامطالعہ کیا۔ اسلام ایک صاف ستھرا اور صحیح العقیدہ دین ہے اور انسان کی نجات کو (نعوذباﷲ) اللہ عزوجل کے کسی بیٹے کی قربانی سے وابستہ کرنے کے بجائے فرائض کی ادائیگی پر منحصر [1] ۔ اسلامک ریویو، جون 1927، ج:15،ش:6،ص:185 [2] ۔ اسلامک ریویو، اگست:1933، ج:21، ش:8، ص 281