کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 55
کی توفیق سے میں اسلامی طرزِ حیات پر زندگی گزاروں گا۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّااللّٰهَ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰه [1] [ارنسٹ لِنچ] (Ernestlinich) اسلام پیغام اتحاد ہے آپ نے پوچھا ہے کہ کیا میں کوئی اسلامی نام پسند کروں گا ؟ کیوں نہیں ؟ یقینا میں اسلامی نام ہی پسند کروں گا ۔ میرے خیال میں نام ’’محمد ‘‘ بہت مناسب رہے گا کیونکہ یہ ہمیشہ اُس محترم شخص کی یاد دلاتا رہے گا جو بشارتیں لے کر آیا۔ میرے قبولِ اسلام کی وجوہ درج ذیل ہیں : 1 لاشعوری طو ر پر میں ہمیشہ مسلمان ہی رہا ہوں لیکن میں برسوں اپنے سماجی بائیکاٹ کے خوف سے نکلنے کی کوشش کرتا رہا ہوں ۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہ خوف اب رکاوٹ نہیں رہا۔ 2 اسلام ایک وحدت ہے جس نے نسلی امتیازات کو کامیابی سے ختم کرکے انسانیت کو اس طرح یکجا اور ہم آہنگ کر دیا ہے کہ کوئی اور مذہب ایسا نہیں کر سکا۔ 3 اس کی عبادات رنگا رنگ نہیں ہیں ، پھر بھی ان میں ایک حسن اور وسعت ہے اور یہ نرگس کے پھولوں کی طرح روح کو معطر و سیراب کرتی ہیں ۔ 4 انسان کے خلوص کی آزمائش کے لیے اسلام حج کا تقاضا کرتا ہے اور اس کے ذریعے سے اسے ایک اطمینان بخش تجربہ فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں انسان تھوڑا سا دے کر بہت کچھ حاصل کرلیتا ہے۔[2] [ارنسٹ ٹی ڈبلیو بلیک مور] (Ernest T.W.Blackmore)
[1] ۔ اسلامک ریویو ، فروری 1931ء، ج:19، ش:2، ص: 41 [2] ۔ اسلامک ریویو، جون 1933ئ، ج:21،ش:6،ص:201