کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 52
پر قائم رہنے کے مترادف نہیں ، چنانچہ چند سال پہلے میں نے گرجے کی عبادت میں شریک ہونا چھوڑ دیا تھا۔ میں مذہبی کتب (بائبل) کی لفظی تشریح پر یقین نہیں رکھتا جیسا کہ پیوریٹن مسیحی یقین رکھتے ہیں ۔ انھیں انسانوں نے لکھا تھا جو بلاشبہ روحانی جذبےسے معمور تھے مگر وہ آپ اور مجھ جیسے انسان ہی تھے۔ ان کتابوں کے غلط ترجمے ہوئے ہیں اور ان میں غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں اور ہم ان (تحریف شدہ) کتابوں اور خود اپنے ضمیر سے رہنمائی لینے پر مجبور ہوتے ہیں ۔میں دعا پر یقین رکھتا ہوں کیونکہ اس طرح انسان اپنے ضمیر کو رہنمائی کے لیے اللہ کے سامنے پیش کردیتا ہے۔ [1] [ڈی بی- اولڈ سارم، ولٹس] (D.B.Old Sarum, Wilts) صرف شریعت محمدی عالمی امن و آشتی کی ضامن ہے میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ اسلام اور اس کے رسول کے بارے میں میرے نظریات رسالہ اسلامک ریویو (Islamic Review) نے یکسر تبدیل کر دیے ہیں ۔ چند ماہ قبل میرا خیال تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بزور شمشیر تبلیغِ دین کی اور غلامی کی وکالت کی۔ مگر اﷲ کا شکر ہے کہ اب مجھے حق نظر آ گیا ہے۔ اب مجھے پختہ یقین ہے کہ دنیا میں امن کی واحد ضمانت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا دین ہے۔ [2] [ٹی یو ڈینیئل- غینٹ، بلجیم] (T.U.Daniell-Ghent, Belgium) مجھے قرآنِ حکیم کی بلیغ زبان متاثر کرتی ہے مجھے اپنے قبولِ اسلام کے بارے میں لکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں اپنی ابتدائی
[1] ۔ اسلامک ریویو، نومبر1933ء، ج: 21، ش: 11، ص:393 [2] ۔ایضاً :ص:392