کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 50
ہوں کہ بچپن میں مجھے کبھی کبھار سماجی رسم نبھانے کے طور پر گرجا گھر (چرچ) بھیجا جاتا تھا مگر مجھے ان رسمی عبادات سے فطری طور پر سخت نفرت تھی کیونکہ وہاں جو کچھ میں سنتا تھا وہ سب میری سمجھ سے بالاتر تھا۔‘‘[1] [احمد اے ایلن- برطانیہ] (Ahmad A.Allan- U.K) مثالی رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نے کتاب مثالی رسول صلی اللہ علیہ وسلم(The Ideal Prophet) پڑھی اور اس سے میرے ذہن میں موجود وہ تمام شکوک و شبہات ختم ہو گئے جو اسلامی تعلیمات میں عورت کی حیثیت ، بنی نوع انسان سے محبت اور بہت سی دوسری چیزوں کے بارے میں تھے۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ عیسائی ممالک میں جان بوجھ کر ان باتوں کو غلط معانی پہنائے جاتے ہیں ۔ میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اﷲتعالیٰ نے مجھے سیدھے راستے پر چلنے کی ہدایت دینے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے بارے میں تجسس عطا کر دیا۔ اب میں عیسائی نہیں رہا۔ میرا یہ عقیدہ ہے کہ اﷲ کے سوا کوئی اور معبود نہیں ، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول ہیں ۔ آج سے میں مسلمان ہوں ۔ [2] [بی عارفین عثمان - مے پین ،جمیکا، ویسٹ انڈیز] (B.Arifeen Usman-May Pen, Jamaica) میرے دل و دماغ کئی سال سے مسلمان ہیں میں خلوصِ دل سے ایک سچا مسلمان بننا چاہتا ہوں ۔ کئی سال سے میرے دل و دماغ میں
[1] ۔ اسلامک ریویو، ستمبر1931ء، ج: 19، ش:9، ص:344 [2] ۔ اسلامک ریویو، نومبر1932ء، ج:20،ش: 11، ص:361