کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 36
ہیں جن میں سے ایک اندازے کے مطابق 20000 نو مسلم ہیں ۔ برطانیہ میں اسلام کو سب سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہوا دین سمجھا جاتا ہے۔برطانیہ میں مسلمان برادری زیادہ تر پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے آنے والے مسلمانوں پر مشتمل ہے لیکن مشرقِ وسطیٰ ، قبرص، ترکی اور جنوبی ایشیا سے آئے ہوئے مسلمانوں کے علاوہ یہاں برطانوی نژاد نو مسلم بھی خاصی تعداد میں موجود ہیں ۔‘‘ [1] روس کی 9ریاستوں (ری پبلکس) اور خود مختار علاقوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ ’’تقریباً 6 کروڑ مسلمان روس کی مختلف ریاستوں میں رہتے ہیں مگر بیرونی دنیا اُ ن کے بارے میں بہت کم جانتی ہے۔ روس میں کل 16ریاستیں ہیں ۔[2]کمیونسٹ انقلاب کے وقت آٹھ ریاستوں میں مسلمانوں کی اکثریت تھی لیکن مختلف ریاستوں میں اُ ن کی تعداد مختلف تھی۔روس میں مسلمان اکثریت والے علاقے درج ذیل ہیں : 1۔ ازبکستان ۔ 2۔ تاجکستان 3۔آذر بائیجان 4۔آرمینیا اور جارجیا 5 ۔ قزاقستان 6۔کرغیزیہ 7۔تاتار اور باشکیر 8۔کاکیشیا (قفقاز) 9۔کریمیا [3]
[1] ۔ ریاض ڈیلی ،14؍اپریل 1995ء ص:2 [2] ۔ دسمبر 1991ء میں سوویت یونین (روس) کی شکست وریخت سے پہلے اشتراکی روس (USSR)16نہیں بلکہ 15ریاستوں پر مشتمل تھا جن میں سے 6یعنی ازبکستان، تاجکستان، آذر بائیجان، ترکمانستان، قزاقستان اور کرغیزیہ مسلم اکثریتی ریاستیں تھیں جبکہ آٹھ یعنی آرمینیا، جارجیا، یوکرائن، مالڈووا، بائیلو رُس، ایسٹونیا، لتھوانیا اور لیٹویا غیر مسلم تھیں ۔ دسمبر 1991ء میں 6مسلم اور 8غیر مسلم ریاستیں روس کے قبضے سے آزاد ہوگئیں ۔ سوویت یونین کے مسلم اکثریت والے ’’خود مختار‘‘ علاقوں میں سے کریمیا اب یوکرائن میں شامل ہے جبکہ تاتارستان، باشکیریہ اور قفقاز (داغستان، چیچنیا، انگوشتیا، اوسیتیا) کے مسلم اکثریتی علاقے ہنوز روس کے تسلط میں ہیں ۔ چیچنیا نے اکتوبر 1991ء میں اپنی آزادی کا اعلان کردیا تھا مگر روس کی پوٹن حکومت نے فوجی یلغار کرکے فروری 2000ء میں اس کی آزادی پھر سلب کرلی اور چیچن مجاہدین اب پھر آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ( م - ف) [3] ۔ دی سٹریٹ پاتھ،فروری/مارچ1990ء