کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 344
حملے کی کوئی گنجائش ہی نہیں رہتی۔ قدرت نے مجھے دو بیٹیاں عطا کی ہیں اور میں فخر سے یہ کہہ سکتی ہوں کہ وہ بڑی ہوں گی تو مذہبِ اسلام اور اسلامی اقدار ان کی عصمت کی محافظ ہوں گی اور انھیں اس اذیت سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا جس کا سامنا مجھے کرنا پڑا۔ میرے خیال میں اسلام، ایمان اور پاکیزگی کی رُوح ہے۔ ابتدا میں حضرت آدم علیہ السلام کو جنت سے اس لیے نکلنا پڑا کہ وہ حوا کو شیطان کے دام سے نہ بچا سکے۔ اب ہم اسلام کے ذریعے سے ہی اپنی بیٹیوں کو شیطان سے بچاکر اور انھیں اللہ کے راستے پر ڈال کر اپنے آپ کو ناکامی سے بچاسکتے ہیں ۔ میرا یہ ایمان ہے کہ آج کی دنیا کو راہ راست پر لانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اسلام کو اپنا منتخب دین بناکر بھیجا ہے تاکہ یہ دنیا کے لوگوں کو خلافت ارضی کے اصل مقصد سے آگاہ کرکے انھیں اس کے حصول کی جدوجہد کی راہ دکھائے۔ آمین[1] [ورجینیا ہاجرہ میر] (Virginia Hajarah Mir)
[1] ۔ یقین انٹرنیشنل، 17اپریل:1986ء، ج:34، ش:23، ص:273