کتاب: اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟ - صفحہ 302
صاحب کی کتاب "The Road To Mecca" (شاہراہ مکہ) نے مجھے اسلامی احکام کے مکمل مفہوم سے آگاہ کیا اور اس طرح مجھے ایک مُسلمہ بننے میں بہت مدد دی۔ [1] [فاطمہ ہیرن ۔ مغربی جرمنی ] (Fatima Heeren- West Germany) میں قافلۂ اسلام میں کیسے شامل ہوئی؟ محترمہ فاطمہ میک ڈیوڈسن (Fatima Mik Davidson) جمہوریہ ٹرینی ڈاڈ اور ٹوباگو (Trinidad and Tobago) [2]کے محکمہ سوشل ڈویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کی وزیر مملکت ہیں ۔ قاہرہ کے معروف عربی رسالے ’’منبرالاسلام‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے محترمہ فاطمہ میک ڈیوڈسن سابق مسز ماڈل ڈونافیمک ڈیوڈسن(Mrs. Model Donafamik Davidson) نے اسلام سے اپنے غیر متوقع تعارف اور بالآخر قبول اسلام کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انھوں نے کہا: ’’میں یہ بات ہر گز تسلیم نہیں کرتی کہ میں نے 1975ء میں عیسائیت کوترک کرکے اسلام قبول کرلیا۔ دراصل میں آج تک یہ نہیں سمجھ سکی کہ یہ تبدیلی کب ہوئی۔ آئیے آپ کو پیچھے 9مارچ 1950ء تک لے چلوں ۔ یہ وہ دن تھا جب مجھے ایک عیسائی خانقاہ میں داخلہ لینا تھا۔ اس دن صبح جب میں اٹھی تو میں نے اپنے کانوں میں اللّٰہ اکبر، اللّٰہ اکبر کی آواز گونجتی سنی اور اس سے میرے پورے وجود پر ایک وجد سا طاری ہوگیا۔ لیجیے! میں اسلام کی طرف لوٹ آئی۔مجھے یہ علم نہ تھا کہ یہ آواز کیا تھی مگر میں نے اس خانقاہ میں داخلہ لینے سے انکار کردیا۔ اس
[1] ۔ اسلام، دی فرسٹ اینڈ فائنل ریلیجن، ص: 149-147 [2] ۔ ٹرینی ڈاڈ اور ٹوباگو نامی دو جزیروں پر مشتمل یہ ملک براعظم جنوبی امریکہ کے شمال میں بحیرئہ کیریبین کے اندر جزائر غرب الہند (ویسٹ انڈیز) میں واقع ہے۔ ’’ٹرینی ڈاڈ‘‘ کے معنی ہیں تثلیث (تین خداؤں ) کا دیا ہوا۔ اسے یہ نام کولمبس نے دیا تھا۔ (م ف)